the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
فلم ساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی مہیش بھٹ کو ایک انجان کال کے ذریعے آئی۔ کال کرنے والے نے ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ اب تک اس معاملے میں یہی پتہ چلا ہے کہ کال یوپی سے آئی تھی۔ اس معاملے میں اب تک ایک کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔

جوہو پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق دھمکی دینے والے نے سب سے پہلے فلم ساز مہیش بھٹ کو انجان نمبر سے فون کیا اور 50 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ نہیں دینے پر انہیں، ان کی بیوی سونی راجدان اور بیٹی عالیہ بھٹ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔

بدھ کی رات کو پولیس نے بھٹ کے خاندان کا بیان ریکارڈ



کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کیا۔ معاملے کو ممبئی پولیس کی اینٹی ایکٹارشن سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اب وہی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایف آئی آر میں مہیش بھٹ نے بتایا کہ پہلے میں نے انجان نمبر سے آئے کال کو نظر انداز کر دیا۔ لیکن اس کے بعد دھمکی دینے والے نے ٹیکسٹ میسج اور وہاٹس ایپ میسج بھی بھیجا۔ دھمکی دینے والے نے کہا، اگر پیسے نہیں دئے تو عالیہ اور سونی پر میں کئی راؤنڈ گولیاں چلا دوں گا۔

دھمکی دینے والے نے مہیش بھٹ کو کئی ٹیکسٹ میسج بھیجے اس کے بعد بند کر دیا۔ اس نے ان سے لکھنؤ کی ایک برانچ میں پیسے جمع کرانے کو کہا۔ یہ معاملہ 26 فروری کی رات کا ہے۔ پولیس نے بھٹ کے خاندان کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.